سورة الحجر - آیت 73

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تو آفتاب نکلنے کے بعد ایک چیخ (٣٠) نے انہیں پکڑ لیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

رہے بستی کے لوگ ﴿فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ﴾ ”پس آپکڑا ان کو چنگھاڑ نے سورج نکلتے وقت، یعنی طلوع آفتاب کے وقت، کیونکہ اس وقت عذاب کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔