سورة الحجر - آیت 57

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور کہا، تو اے اللہ کی جانب سے بھیجے گئے فرشتو ! تم کس مہم (٢٥) پر آئے ہو۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالَ﴾ خلیل علیہ السلام نے فرشتوں سے پوچھا : ﴿ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ﴾ ” پس کیا تمہاری مہم ہے اے اللہ کے بھیجے ہوؤ؟“ یعنی تمہارا کیا معاملہ ہے اور تمہیں کس کام کے لئے بھیجا گیا ہے