سورة الحجر - آیت 46

ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(ان سے کہا جائے گا کہ) تم لوگ یہاں سلامتی اور پورے امن و اطمینان کے ساتھ داخل ہوجاؤ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ادْخُلُوهَا بِسَلَامٍ آمِنِينَ ﴾ ” داخل ہوجاؤ اس میں سلامتی سے ہر نقصان سے محفوظ“ یعنی موت، نیند، تھکن سے، وہاں حاصل نعمتوں میں سے کسی نعمت کے منقطع ہونے، یا ان میں کمی واقع ہونے سے، بیماری، حزن و غم اور دیگر تمام کدورتوں سے مامون و محفوظ