سورة الحجر - آیت 30

فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تو تمام فرشتوں نے سجدہ کیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَسَجَدَ الْمَلَائِكَةُ كُلُّهُمْ أَجْمَعُونَ﴾ ” پس تمام فرشتوں نے سجدہ کیا“ یہاں تاکید کے بعد تاکید کو ذکر کرنے سے مقصود یہ ہے کہ یہ اسلوب اس حقیقت پر دلالت کرے کہ فرشتوں میں سے کوئی ایک فرشتہ بھی سجدہ کرنے سے پیچھے نہیں رہا تھا اور یہ سجدہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعظیم اور آدم علیہ السلام کی تکریم کے لئے تھا، کیونکہ حضرت آدم علیہ السلام وہ کچھ جانتے تھے جس کا فرشتوں کو علم نہیں۔