سورة الحجر - آیت 29

فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

پس جب میں اسے بنا لوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں، تو تم سب اس کی تعظیم کے لئے سجدہ میں گرجاؤ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ﴾ ”اور اپنی روح اس میں پھونک دوں، تو سب اس کو سجدہ کرتے ہوئے گر پڑنا۔“ پس انہوں نے اپنے رب کے حکم کی تعمیل کی۔