سورة الحجر - آیت 25
وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور بیشک آپ کا رب ان سب کو جمع کرے گا، وہ بیشک بڑی حکمت والا، بڑا جاننے والا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ﴾ ” وہ دانا، جاننے والا ہے۔“ یعنی وہ تمام اشیاء کو ان کے لائق شان مقام پر رکھتا ہے اور ان کے لائق حال مقام پر نازل کرتا ہے، وہ ہر عمل کرنے والے کو اس کے عمل کا بدلہ دے گا، اگر اچھا عمل ہوگا تو اچھی جزا ہوگی اور اگر برا عمل ہوگا تو بری جزا ہوگی۔