وَيَا قَوْمِ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِي أَن يُصِيبَكُم مِّثْلُ مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ أَوْ قَوْمَ هُودٍ أَوْ قَوْمَ صَالِحٍ ۚ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِّنكُم بِبَعِيدٍ
اور اے میری قوم کے لوگو ! میری مخالفت (٧٤) میں کوئی ایسا کام نہ کر بیٹھو جس کی وجہ سے تم پر ویسی ہی مصیبت نازل ہوجائے جیسی قوم نوح یا قوم ہود یا قوم صالح پر نازل ہوئی تھی، اور قوم لوط کا زمانہ اور ان کا علاقہ تم سے کچھ دور نہیں ہے۔
“ ﴿وَيَا قَوْمِ لَا يَجْرِمَنَّكُمْ شِقَاقِي ﴾ ” اے میری قوم ! میری مخالفت تم سے کوئی ایسا کام نہ کرا دے۔“ یعنی میری دشمنی اور مخالفت تمہیں ایسے کام پر آمادہ نہ کرے۔ ﴿أَن يُصِيبَكُم ﴾ کہ تم پر عذاب نازل ہوجائے۔ ﴿مَا أَصَابَ قَوْمَ نُوحٍ أَوْ قَوْمَ هُودٍ أَوْ قَوْمَ صَالِحٍ وَمَا قَوْمُ لُوطٍ مِّنكُم بِبَعِيدٍ ﴾ ” جو نازل ہوا قوم نوح، قوم ہود یا قوم صالح پر اور قوم لوط تو تم سے زیادہ دور نہیں ہے“ یعنی زمان و مکان، دونوں اعتبار سے تم سے دور نہیں۔