سورة ھود - آیت 76
يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَٰذَا ۖ إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ۖ وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے ابراہیم ! آپ اس معاملہ میں نہ پڑیے (٦٢) آپ کے رب کا حکم آچکا اور بیشک ان پر عذاب آکر رہے گا جسے روکا نہیں جاسکتا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
ابراہیم علیہ السلام سے کہا گیا : ﴿ يَا إِبْرَاهِيمُ أَعْرِضْ عَنْ هَـٰذَا ﴾ ” اے ابراہیم اس اعراض کریے“ یعنی اس جھگڑے کو چھوڑ دئیے۔ ﴿إِنَّهُ قَدْ جَاءَ أَمْرُ رَبِّكَ ﴾ ” تمہارے رب کا حکم آچکا ہے۔“ یعنی ان کی ہلاکت کا حکم ہوچکا ہے۔ ﴿وَإِنَّهُمْ آتِيهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُودٍ ﴾ ” اور ان پر ایسا عذاب آنے والا ہے، جو لوٹا یا نہیں جائے گا“ اس لئے تمہارے جھگڑنے کا کوئی فائدہ نہیں۔