سورة ھود - آیت 71
وَامْرَأَتُهُ قَائِمَةٌ فَضَحِكَتْ فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَاقَ وَمِن وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ان کی بیوی کھڑی تھی (٥٨) وہ ہنسنے لگی، پس ہم نے اسے اسحاق کی خوشخبری دی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَامْرَأَتُهُ ﴾ ” اور اس کی بیوی“ یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی ﴿قَائِمَةٌ ﴾ ” کھڑی تھی۔“ یعنی کھڑی اپنے مہمانوں کی خدمت کر رہی تھی ﴿فَضَحِكَتْ ﴾ ” وہ ہنس پڑی“ جب اس کو مہمانوں کی اصلیت کے بارے میں معلوم ہوا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ انہیں کس غرض سے بھیجا گیا ہے تو وہ تعجب سے ہنس پڑی ﴿فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَاقَ وَمِن وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ ﴾ ” پس ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کے پیدا ہونے کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی“ اسے اس اس پر تعجب بھی ہوا۔