سورة ھود - آیت 39

فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تم عنقریب ہی جان لو گے کہ کس پر ایسا عذاب نازل ہوگا جو اسے ذلیل و رسوا کردے گا، اور کس پر ایک دائمی عذاب مسلط ہوجائے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اب جلد جان لو گے کہ کس پر رسوا کرنے والا عذاب آتا ہے اور اترتا ہے اس پر دائمی عذاب“ یعنی ہم پر یہ عذاب نازل ہوگا یا تم پر ؟ اور جب ان پر عذاب نازل ہوا تو انہیں معلوم ہوگیا۔