سورة یونس - آیت 103
ثُمَّ نُنَجِّي رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا ۚ كَذَٰلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا نُنجِ الْمُؤْمِنِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ہم اپنے رسولوں کو اور مومنوں کو بچا لیتے تھے، اسی طرح ہم پر واجب ہے کہ ہم مومنوں کو نجات دیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
بنابریں اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ثُمَّ نُنَجِّي رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا ﴾ ” پھر ہم اپنے رسولوں اور اہل ایمان کو (دنیا و آخرت کی تکالیف اور شدائد سے) نجات دیتے ہیں“ ﴿كَذَٰلِكَ حَقًّا عَلَيْنَا ﴾ ” اسی طرح ہمارے ذمہ ہے“ یعنی ہم نے اپنے اوپر واجب ٹھہرایا ہے کہ ﴿نُنجِ الْمُؤْمِنِينَ﴾ ” ایمان والوں کو نجات دیں گے۔“ کیونکہ اللہ تعالیٰ، مومن بندوں میں جذبہء ایمان کی مقدار کے مطابق، ان کا دفاع کرتا ہے اس سے انہیں تکلیف دہ امور سے نجات ملتی ہے۔