سورة یونس - آیت 52
ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب چکھو دائمی عذاب، تمہیں تمہارے اعمال کا ہی بدلہ دیا جارہا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا﴾ ” پھر ظالم لوگوں سے کہا جائے گا“ جب قیامت کے روز ان کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا ﴿ ذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ﴾ ” چکھو عذاب ہمیشگی کا“ یعنی وہ عذاب جس میں تم ہمیشہ رہو گے، یہ عذاب تم سے ایک گھڑی کے لئے دور نہ ہوگا ﴿هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ﴾ ” اسی چیز کا بدلہ تمہیں دیا جا رہا ہے جو تم کماتے تھے“ یعنی کفر، تکذیب رسالت اور معاصی کی تمہیں جزا دی جا رہی ہے۔