سورة یونس - آیت 14
ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پھر ان کے بعد زمین کا وارث (١٤) ہم نے تمہیں بنا دیا تاکہ دیکھیں کہ تم کیسا عمل کرتے ہو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ﴾ ” پھر بنایا ہم نے تم کو“ یعنی اے مخاطبو ! ﴿خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ﴾ ” زمین میں جانشین ان کے بعد، تاکہ ہم دیکھیں تم کیسے عمل کرتے ہو“ اگر تم نے گزشتہ قوموں سے عبرت حاصل کی اور نصیحت پکڑی، اللہ تعالیٰ کی آیات کی اتباع کی اور اس کے انبیاء و رسول کی تصدیق کی، تو تم دنیا و آخرت میں نجات پاؤ گے۔ اور اگر تم نے بھی وہی کام کئے جو تم سے پہلے ظالم قوموں نے کئے تھے، تو تم پر بھی وہی عذاب بھیج دیا جائے گا جو ان پر بھیجا گیا تھا۔ اور جس نے تنبیہ کردی اس نے کوئی عذر باقی نہیں چھوڑا۔