سورة یونس - آیت 1
الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
الر (١) یہ حکمت والی کتاب (قرآن کریم) کی آیتیں ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿الر ۚ تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ﴾ ” یہ آیتیں ہیں حکمت والی کتاب کی“ اور وہ کتاب یہ قرآن ہے جو تمام تر حکمت و احکام پر مشتمل ہے جس کی آیت کریمہ حقائق ایمانی اور شریعت کے او امر و نواہی پر دلالت کرتی ہیں جن کو برضا و رغبت قبول کرنا اور جن پر عمل کرنا تمام امت پر فرض ہے۔ بایں ہمہ اکثر لوگوں نے اس سے روگردانی کی۔ وہ اس کا علم نہیں رکھتے اس لئے انہیں سخت تعجب ہے۔