سورة الاعراف - آیت 192

وَلَا يَسْتَطِيعُونَ لَهُمْ نَصْرًا وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور نہ وہ اپنی عبادت کرنے والوں کی مدد (121) کرسکتے ہیں اور نہ خود اپنی مدد کرسکتے ہیں

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿نَصْرًا وَلَا أَنفُسَهُمْ يَنصُرُونَ﴾ ” مدد اور نہ اپنی ہی مدد کریں“ کسی کی مدد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں نہ خود اپنی مدد کرسکتے ہیں۔ جب (شریک ٹھہرائی ہوئی اس ہستی کی) یہ حالت ہو کہ وہ پیدا نہ کرسکتی ہو، ایک ذرہ بھی پیدا کرنے پر قادر نہ ہو بلکہ وہ خود مخلوق ہو اور وہ اپنے عبادت گزار سے کسی تکلیف دہ چیز کو دور کرنے کی طاقت نہ رکھتی ہو بلکہ خود اپنی ذات سے بھی کسی تکلیف دہ چیز کو دور کرنے پر قادر نہ ہو، تو بھلا اس کو اللہ کے ساتھ کیسے معبود بنایا جاسکتا ہے؟ بلاشبہ یہ سب سے بڑا ظلم اور سب سے بڑی حماقت ہے۔