سورة الاعراف - آیت 120
وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور جادوگر سجدہ میں گر گئے
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَأُلْقِيَ السَّحَرَةُ سَاجِدِين قَالُوا آمَنَّا بِرَبِّ الْعَالَمِينَ﴾” جادو گر سجدے میں گر پڑے اور کہنے لگے کہ ہم جہانوں کے پروردگار پر ایمان لائے (یعنی) موسیٰ علیہ السلام اور ہاورن کے پروردگار پر۔“ یعنی موسیٰ علیہ السلام جن معجزات اور دلائل کے ساتھ مبعوث ہوئے ہیں ہم ان کی تصدیق کرتے ہیں۔