سورة الاعراف - آیت 119

فَغُلِبُوا هُنَالِكَ وَانقَلَبُوا صَاغِرِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

چنانچہ وہ سب وہاں مغلوب ہوگئے اور ذلت و رسوائی کا انہیں سامنا کرنا پڑا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَغُلِبُوا هُنَالِكَ﴾ ” اس مقام پر وہ مغلوب ہوگئے۔“ ﴿وَانقَلَبُوا صَاغِرِينَ﴾ ” اور روہ حقیر بن کر رہ گئے“ ان کا باطل مضمحل اور ان کا جادو نابود ہوگیا اور انہیں وہ مقصد حاصل نہ ہوسکا جس کے حصول کا وہ گمان رکھتے تھے، جادوگروں پر حق عظیم واضح ہوگیا جو جادو کی مختلف اقسام اور جزئیات کو پہنچانتے تھے جو کہ دوسرے لوگ نہ پہچانتے تھے۔۔۔ وہ جناب موسیٰ کے معجزات کی عظمت کے قائل ہوگئے پس انہوں نے پہچان لیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کے معجزات میں سے ایک عظیم معجزہ ہے جو کسی انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔