سورة الاعراف - آیت 118

فَوَقَعَ الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پس حق ثابت ہوگیا اور جادوگروں کا عمل بے کار ہوگیا

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَوَقَعَ الْحَقُّ﴾” تو حق ثابت ہوگیا۔‘‘ یعنی اس بھرے مجمع میں حق واضح طور پر نمایاں اور ظاہر ہوگیا ﴿وَبَطَلَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ﴾” اور جو کچھ وہ کرتے تھے سب باطل ہوگیا۔“