سورة الاعراف - آیت 41
لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
ان کا بستر جہنم کی آگ کا ہوگا، اور ان کے اوپر کا اوڑھنا بھی اسی کا ہوگا، اور ہم ظالموں کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ ﴾ ” ان کے لئے جہنم کا بچھونا ہے“ یعنی ان کے نیچے آگ کے بچھونے ہوں گے ﴿ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ﴾” ان کے اوپر سے اوڑھنا“ یعنی عذاب کے بادل ہوں گے جو ان پر چھائے ہوئے ہوں گے ﴿وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ ﴾” اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو“ اپنے آپ پر ظلم کرنے والوں کو ہم ان کے جرم کے مطابق جزا دیتے ہیں اور تیرا رب اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔