سورة الاعراف - آیت 16
قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس نے کہا، چونکہ تو نے مجھے گمراہ کردیا، اس لیے میری تیری سیدھی راہ پر ان کے گھات میں بیٹھا رہوں گا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- گمراہ تو وہ اللہ کی تکوینی مشیت کے تحت ہوا۔ لیکن اس نے اسے بھی مشرکوں کی طرح الزام بنالیا، جس طرح وہ کہتے تھے کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے۔