سورة الاعراف - آیت 4
وَكَم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا فَجَاءَهَا بَأْسُنَا بَيَاتًا أَوْ هُمْ قَائِلُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور ہم نے بہت سی بستیوں کو ہلاک (4) کردیا، ان پر ہمارا عذاب رات کو سوتے وقت آیا، یا جب وہ دوپہر کو سو رہے تھے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- ”قَائِلُونَ“ قَيْلُولَةٌ سے ہے، جو دوپہر کے وقت استراحت (آرام کرنے) کو کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ہمارا عذاب اچانک ایسے وقتوں میں آیا جب وہ آرام و راحت کے لئے بے خبر بستروں میں آسودۂ خواب تھے۔