سورة البقرة - آیت 83
وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَائِيلَ لَا تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِّنكُمْ وَأَنتُم مُّعْرِضُونَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے اقرار (١٢٩) لیاکہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت (١٣٠) نہیں کرو گے اور والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کروگے، اور رشتہ داروں، یتیموں (١٣١) اور مسکینوں کے ساتھ بھی (اچھا سلوک کروگے) اور لوگوں کے ساتھ اچھی (١٣٢) بات کرو، اور نماز قائم کرو اور زکاۃ دو، پھر کچھ افراد (١٣٣) کے سوا، تم سب نے منہ پھیرتے ہوئے اس عہد کو پس پشت (١٣٤) ڈال دیا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
اس آیت کی تفسیرگزر چکی ہے۔