سورة الانعام - آیت 85
وَزَكَرِيَّا وَيَحْيَىٰ وَعِيسَىٰ وَإِلْيَاسَ ۖ كُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِينَ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور زکریا اور یحیی اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی (راہ راست دکھائی تھی) یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- عیسیٰ (عليہ السلام) کا ذکر حضرت نوح (عليہ السلام) یا حضرت ابراہیم (عليہ السلام) کی اولاد میں اس لئے کیا گیا ہے (حالانکہ ان کا باپ نہیں تھا) کہ لڑکی کی اولاد بھی ذریت رجال میں ہی شمار ہوتی ہے۔ جس طرح نبی (ﷺ) نے حضرت حسن (رضی الله عنہ) (اپنی بیٹی حضرت فاطمہ (رضی الله عنہا) کے صاحبزادے) کو اپنا بیٹا فرمایا [ إِنَّ ابْنِي هَذَا سَيِّدٌ وَلَعَلَّ اللهَ أنْ يُصْلِحَ بِهِ بَيْنَ فِئَتَيْنِ عَظِيمَتَيْنِ، مِنَ الْمُسْلِمِينَ ] صحيح بخاری ، كتاب الصلح، باب قول النبي للحسن بن علي، ابني هذا سيد ( تفصیل کے لئے دیکھیئے تفسیر ابن کثیر)