سورة البقرة - آیت 71

قَالَ إِنَّهُ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٌ لَّا ذَلُولٌ تُثِيرُ الْأَرْضَ وَلَا تَسْقِي الْحَرْثَ مُسَلَّمَةٌ لَّا شِيَةَ فِيهَا ۚ قَالُوا الْآنَ جِئْتَ بِالْحَقِّ ۚ فَذَبَحُوهَا وَمَا كَادُوا يَفْعَلُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(موسیٰ نے) کہا، اللہ کہتے ہیں کہ وہ گائے کام کرنے والی نہ ہو جو زمین میں ہل چلاتی ہو، یا کھیتوں کو سیراب کرتی ہو، تندرست ہو، اس میں کوئی داغ نہ ہو، وہ لوگ بولے کہ اب آپ نے ٹھیک بات بتائی ہے، پس انہوں سے ذبح کیا، اور امید نہ تھی کہ وہ کرپائیں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

*انہیں حکم تو یہ دیا گیا تھا کہ ایک گائے ذبح کرو۔ وہ کوئی سی بھی ایک گائے ذبح کردیتے تو حکم الٰہی پر عمل ہوجاتا، لیکن انہوں نے حکم الہیٰ پر سیدھے طریقے سے عمل کرنےکی بجائے، مین میخ نکالنا اور طرح طرح کے سوالات کرنے شروع کردیئے، جس پر اللہ تعالیٰ بھی ان پر سختی کرتا چلا گیا۔ اسی لئے دین میں تعمق اور سختی اختیار کرنے سے منع کیا گیا ہے۔