سورة المآئدہ - آیت 39
فَمَن تَابَ مِن بَعْدِ ظُلْمِهِ وَأَصْلَحَ فَإِنَّ اللَّهَ يَتُوبُ عَلَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
پرھ جس نے اپنے اوپر اس ظلم (52) کے بعد توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی تو بے شک اللہ اسے معاف کردے گا، بے شک اللہ بڑا مغفرت کرنے والا ہے، بڑا مہربان ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس توبہ سے مراد عند اللہ قبول توبہ ہے۔ یہ نہیں کہ توبہ سے چوری یا کسی اور قابل حد جرم کی سزا معاف ہوجائے گی۔ حدود، توبہ سے معاف نہیں ہوں گی۔