سورة النسآء - آیت 151
أُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ حَقًّا ۚ وَأَعْتَدْنَا لِلْكَافِرِينَ عَذَابًا مُّهِينًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
حقیقت معنوں میں وہی لوگ کافر ہیں، اور ہم نے کافروں (143) کے لیے رسوا کن عذاب تیار کر رکھا ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اہل کتاب کے متعلق پہلے گزر چکا ہے کہ وہ بعض نبیوں کو مانتے تھے اور بعض کو نہیں۔ جیسے یہود نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) وحضرت محمد رسول اللہ (ﷺ) اور عیسائیوں نے حضرت محمد رسول اللہ (ﷺ) کا انکار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ انبیاء (عليهم السلام) کے درمیان تفریق کرنے والے یہ پکے کافر ہیں۔