سورة النسآء - آیت 145

إِنَّ الْمُنَافِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَن تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

بے شک منافقین جہنم کی سب سے نچلی کھائی (138) میں ہوں گے، اور آپ ہرگز ان کا کوئی مددگار نہ پائیں گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- جہنم کا سب سے نچلا طبقہ ”هَاوِيَة“ کہلاتا ہے۔ أَعَاذَنَا اللهُ مِنْهَا، منافقین کی مذکورہ عادات وصفات سے ہم سب مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ بچائے۔