سورة الناس - آیت 3

إِلَٰهِ النَّاسِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

انسانوں کے تنہا معبود کی پناہ میں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اور جو تمام کائنات کا پروردگار ہو، پوری کائنات پر اسی کی بادشاہی ہو، وہی ذات اس بات کی مستحق ہے کہ اس کی عبادت کی جائے اور وہی تمام لوگوں کا معبود ہو۔ چنانچہ میں اسی عظیم وبرتر ہستی کی پناہ حاصل کرتا ہوں۔