سورة الفیل - آیت 4
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍ مِّن سِجِّيلٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی
جو ان پر پتھریلی مٹی کی کنکریاں برساتے تھے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* سِجِّيلٍ مٹی کو آگ میں پکا کر اس سے بنائے ہوئے کنکر۔ ان چھوٹے چھوٹے پتھروں یا کنکروں نے توپ کے گولوں اور بندوق کی گولیوں سے زیادہ مہلک کام کیا۔