سورة الفیل - آیت 2

أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيلٍ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس نے (خانہ کعبہ کے خلاف) ان کی سازش کو ناکام نہیں بنا دیا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی وہ جو خانہ کعبہ کو ڈھانے کا ارادہ لے کر آیا تھا، اس میں اس کو ناکام کر دیا۔ استفہام تقریری ہے۔