سورة الهمزة - آیت 4

كَلَّا ۖ لَيُنبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہرگز نہیں، وہ خطمہ (آگ جو نیست و نابود کر دے گی) میں ڈال دیا جائے گا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا اس کا زعم اور گمان ہے۔ 2- ایسا بخیل شخص حطمہ میں پھینک دیا جائے گا۔ یہ بھی جہنم کا ایک نام ہے، توڑ پھوڑ دینے والی۔