سورة التکاثر - آیت 5

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ الْيَقِينِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

ہرگز نہیں، اگر تم علم یقینی کے طور پر جان لیتے ( تو تم کثرت کی چاہت میں نہ پڑتے)

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس کا جواب محذوف ہے۔ مطلب ہے کہ اگر تم اس سے غفلت کا انجام اس طرح یقینی طور پر جان لو، جس طرح دنیا کی کسی دیکھی بھالی چیز کا تمہیں یقین ہوتا ہے تو تم یقیناً اس تکاثر وتفاخر میں مبتلا نہ ہو۔