سورة القارعة - آیت 10

وَمَا أَدْرَاكَ مَا هِيَهْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور آپ کو کیا معلوم، وہ کیا ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ استفہام اس کی ہولناکی اور شدت عذاب کو بیان کرنے کے لئے ہے کہ وہ انسان کے وہم وتصور سے بالا ہے، انسانی علوم اس کا احاطہ نہیں کر سکتے اور اس کی کنہ نہیں جان سکتے۔