سورة الليل - آیت 8
وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جس نے بخل کیا اور بے نیازی برتی
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرے گا اور اللہ کے حکم سے بے پرواہی کرے گا۔ - یا آخرت کی جزا اور حساب کتاب کا انکار کرے گا۔