سورة الشمس - آیت 12
إِذِ انبَعَثَ أَشْقَاهَا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جب ان میں بد بخت ترین آدمی اٹھا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- جس کا نام مفسرین قدار بن سالف بتلاتے ہیں۔ اس کا ایسا کام کیا کہ یہ رئیس الاشقیاء بن گیا سب سے بڑا شقی (بدبخت)۔