سورة الشمس - آیت 8

فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

پھر اس کی برائی اور اس کی پرہیز گاری کا اسے الہام کردیا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- الہام کا مطلب یا تو یہ ہے کہ انہیں اچھی طرح سمجھا دیا اور انہیں انبیا علیہم السلام اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے خیر وشر کی پہچان کروا دی۔ یا مطلب ہے کہ ان کی عقل اور فطرت میں خیر اور شر، نیکی اور بدی کا شعور ودیعت کر دیا۔ تاکہ وہ نیکی کو اپنائیں اور بدی سے اجتناب کریں۔