سورة البلد - آیت 9

وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں بنائے ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* زبان سے وہ بولتا اور اپنے مافی الضمیر کا اظہار کرتا ہے۔ ہونٹوں سے وہ بولنے اور کھانے کے لئے مدد حاصل کرتا ہے۔ علاوہ ازیں وہ اس کے چہرے اور منہ کے لئے خوبصورتی کا بھی باعث ہیں۔