سورة الفجر - آیت 9
وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور قوم ثمود (٤) کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا جنہوں نے وادی میں چٹانوں کو تراشا تھا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ حضرت صالح (عليہ السلام) کی قوم تھی، اللہ نے اسے پتھر تراشنے کی خاص صلاحیت وقوت عطا کی تھی، حتیٰ کہ یہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر ان میں اپنی رہائش گاہیں تعمیر کر لیتے تھے، جیسا کہ قرآن نے کہا ہے ﴿وَتَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا فَارِهِينَ﴾ ( الشعراء: 149 ) ۔