سورة الفجر - آیت 2
وَلَيَالٍ عَشْرٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور (ذی الحجہ کی ابتدائی) دس راتوں کی قسم
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- اس سے اکثر مفسرین کے نزدیک ذوالحجہ کی ابتدائی دس راتیں ہیں۔ جن کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے۔ نبی (ﷺ) نے فرمایا ”عشرہ ذوالحجہ میں کیے گئے عمل صالح اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہیں۔ حتیٰ کہ جہاد فی سبیل اللہ بھی اتنا پسندیدہ نہیں، سوائے اس جہاد کے جس میں انسان شہید ہی ہو جائے“۔ (البخاری، كتاب العيدين، باب فضل العمل في أيام التشريق)۔