سورة الأعلى - آیت 7
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
مگر جو اللہ چاہے گا وہ تو بے شک ظاہر اور پوشیدہ سب کچھ جانتا ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یہ عام ہے، جہر قرآن کا وہ حصہ بھی ہے جسے رسول اللہ (ﷺ) یاد کر لیں، اور جو آپ کے سینے سے محو کر دیا جائے، وہ مخفی ہے۔ اس طرح جہر اونچی آواز سے پڑھے، خفی پست آواز سے پڑھے، خفی، چھپ کر عمل کرے اور جہر ظاہر، ان سب کو اللہ جانتا ہے۔