سورة الطارق - آیت 7
يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
جو باپ کی پیٹھ اور ماں کے سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتاہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- کہا جاتا ہے کہ پیٹھ، مرد کی اور سینہ عورت کا، ان دونوں کے پانی سے انسان کی تخلیق ہوتی ہے۔ لیکن اسے ایک ہی پانی اس لئے کہا کہ یہ دونوں مل کر ایک ہی بن جاتا ہے۔ تَرَائِبُ، تَرِيبَةٌ کی جمع ہے، سینے کا وہ حصہ جو ہار پہننے کی جگہ ہے۔