سورة البروج - آیت 5

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

یعنی ایندھن والی آگ سلگانے والے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- النَّارِ، الأُخْدُودِ سے بدل اشتمال ہے ذَاتِ الْوَقُودِ، النَّارِ کی صفت ہے۔ یعنی یہ خندقیں کیا تھیں؟ ایندھن والی آگ تھیں، جو اہل ایمان کو اس میں جھونکنے کے لئے دہکائی گئی تھی۔