سورة الانشقاق - آیت 19
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
تم ضرور مختلف حالات و شدائد سے گذرو گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- طَبَقٌ کے اصل معنی شدت کے ہیں۔ یہاں مراد وہ شدائد ہیں جو قیامت والے دن واقع ہوں گے۔ یعنی اس روز ایک سے بڑھ کر ایک حالت طاری ہوگی۔ (فتح الباري ، تفسير سورة انشقاق) یہ جواب قسم ہے۔