سورة المطففين - آیت 13

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

جب اس کے سامنے ہماری آیتوں کی تلاوت کی جاتی ہے، تو وہ کہتا ہے کہ یہ تو گذشتہ قوموں کے قصے ہیں

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یعنی اس کا گناہوں میں انہماک اور حد سے تجاوز اتنا بڑھ گیا ہے کہ اللہ کی آیات سن کر ان پر غور وفکر کرنے کے بجائے، انہیں اگلوں کی کہانیاں بتلاتا ہے۔