سورة التكوير - آیت 7

وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اور جب جانوں کو (جسموں کے ساتھ) جوڑ دیا جائے گا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس کے کئی مفہوم بیان کئے گئے ہیں۔ زیادہ قرین قیاس یہ معلوم ہوتاہے کہ ہر انسان کو اس کے ہم مذہب وہم مشرب کےساتھ ملا دیا جائے گا۔ مومن کو مومنوں کےساتھ اور بد کو بدوں کے ساتھ، یہودی کو یہودیوں کے ساتھ اور عیسائی کو عیسائیوں کے ساتھ، وَعَلَى هَذَا الْقِيَاسِ ۔