سورة عبس - آیت 9
وَهُوَ يَخْشَىٰ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اور اپنے رب سے ڈرتا ہے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی اللہ کا خوف بھی اس کے دل میں ہے، جس کی وجہ سے یہ امید ہے کہ تیری باتیں اس کے لئے مفید ہوں گی اور وہ ان کو اپنائے گا اور ان پر عمل کرے گا۔