سورة النازعات - آیت 29

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

اور اس کی رات کو تاریک بنایا، اور اس کے دن کو نکالا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- أَغْطَشَ أَظْلَمَ أَخْرَجَ کا مطلب أَبْرَز اور نَهَارَهَا کی جگہ ضُحَاهَا اس لئے کہا کہ چاشت کا وقت سب سےاچھا اور عمدہ ہے۔ مطلب ہے کہ دن کو سورج کے ذریعے سے روشن بنایا۔