سورة النازعات - آیت 28

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

اس کی چھت کو اونچا اٹھایا، پھر اسے ہر طرح سے درست کیا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* بعض نے سَمْكٌ کےمعنی چھت بھی کیے ہیں، ٹھیک ٹھاک کرنے کا مطلب، اسےایسی شکل وصورت میں ڈھالنا ہے کہ جس میں کوئی تفاوت، کجی، شگاف اور خلل باقی نہ رہے۔