سورة البقرة - آیت 50

وَإِذْ فَرَقْنَا بِكُمُ الْبَحْرَ فَأَنجَيْنَاكُمْ وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْنَ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ

ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی

(اور یاد کرو) جب ہم نے تمہارے لئے دریا کو پھاڑا، تم کو بچا لیا (١٠٤) اور آل فرعون کو تمہارے دیکھتے ہی دیکھتے ڈبو دیا

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

*سمندر کا یہ پھاڑنا اور اس میں سے راستہ بنا دینا، ایک معجزہ تھا جس کی تفصیل سورۂ شعراء میں بیان کی گئی ہے۔ یہ سمندر کا مدوجزر نہیں تھا، جیسا کہ سرسید احمد خان اور دیگر منکرین معجزات کا خیا ل ہے۔