سورة النبأ - آیت 23
لَّابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اس میں وہ مدتوں ٹھہرے رہیں گے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- أَحْقَابٌ ، حُقُبٌ کی جمع ہے، بمعنی زمانہ۔ مراد ابد اور ہمیشگی ہے۔ ابد الاباد تک وہ جہنم میں ہی رہیں گے۔ یہ سزا کافروں اور مشرکوں کے لئے ہے۔